جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شردھا قتل کیس: ’میں نے جو بھی کیا، غصہ میں کیا‘ ملزم آفتاب کا عدالت میں اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شردھا قتل کیس کے ملزم آفتاب پونے والا نے عدالت میں جرم کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شردھا قتل کیس کے ملزم کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد اس کے ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی گئی۔

ملزم آفتاب نے عدالت کو بتایا کہ جو بھی الزام لگائے جارہے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے، میں نے جو کچھ بھی کیا سب غصے میں کیا ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم آفتاب نے عدالت کو بتایا کہ میں تفتیش میں پولیس سے مکمل تعاون کر رہا ہوں، کافی دن گزر چکے ہیں اس لئے بہت سی چیزیں ٹھیک سے یاد نہیں کر پا رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ذہنی صحت کے ماہر نے شردھا واکر کے قاتل کا نفسیاتی تجزیہ پیش کر دیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس تاحال واردات میں استعمال کیے گئے آلات برآمد نہیں کر سکی ہے جبکہ شردھا کے جسم کا کچھ حصہ بھی برآمد نہیں کیا جا سکا ہے۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے وقت استعمال کئے گئے کپڑے بھی برآمد نہیں ہوسکے ہیں جبکہ شردھا کے فون کی تلاش بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شردھا واکر قتل کیس نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا، والد نے اہم بیان دے دیا

دہلی پولیس نے مزید بتایا کہ آفتاب پونا والا کا پیر کے روز نارکو ٹیسٹ ہونا تھا لیکن نہیں ہو سکا، نارکو ٹیسٹ سے قبل ملزم کا پولی گراف ٹیسٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ ملزم نے شردھا واکر کو مئی میں قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیےتھے، ملزم نے شردھا کی لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں