ممبئی: مقبول بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کے مداحوں نے ان کی سالگرہ کا جشن منانے کیلیے جشن منانے کا انوکھا انتظام کیا جسے وہ خود بھی سراہا رہی ہیں۔
شریا گھوشال 12 مارچ 2025 کو زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں گی۔ اس خاص دن کیلیے گلوکارہ کے کچھ مداحوں نے ضرورت مند افراد میں کھانا تقسیم کرنے کا انتظام کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکے کی شادی کی پیشکش پر شریا گھوشال نے کانسرٹ روک دیا
جب اس بارے میں گلوکارہ کو علم ہوا تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر مداح کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میری آنکھیں خوشی کے آنسوؤں نم ہیں، میں کیا محسوس کر رہی ہوں اسے بیان کرنے کیلیے الفاظ نہیں ہیں، محبت کے اس عمل پر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر مداحوں کے ایک پیج نے ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’شریا گھوشال کی سالگرہ محبت کے ساتھ منانا، مسکراہٹیں پھیلانا اور ایک وقت میں ایک کھانا‘۔
ویڈیو میں بڑی تعداد میں کھانا تیار کر کے ڈبوں میں بھرا جا رہا ہے۔ ہر ڈبے پر گلوکارہ کی تصاویر والے اسٹیکرز چسپاں ہیں۔