بالی ووڈ شوبز انڈسٹری کی معروف پلے بیک گلوکارہ شریا گھوشال کا سوشل اکاؤنٹ ایکس ہیک ہوگیا۔
بالی ووڈ کی پلے بیک سنگر شریا گھوشال نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی بڑی پریشانی سے متعلق بتایا ہے۔
View this post on Instagram
شریا گھوشال نے بتایا کہ گزشتہ ماہ فروری کی 13 تاریخ سے میرا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہے، میں نے اپنی صلاحیت کے مطابق ایکس کی ٹیم سے رابطہ کرنے کی پوری کوشش کی ہے لیکن مجھے اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
گلوکارہ شریا نے کہا کہ اکاؤنٹ لاگ ان نہ کرنے کی وجہ سے میں اپنے اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ بھی نہیں کرسکتی، اس لیے میری سب سے درخواست ہے کہ اکاؤنٹ سے کسی بھی قسم کے آنے والے میسج کو اگنور کریں اور کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں۔