پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

شریاس آئیر نے نیٹ بولر کو خصوصی تحفہ دیکر حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنزٹرافی کےلیے دبئی میں موجود بھارتی مڈل آرڈ بلے باز شریاس آئیر نے نیٹ بولر کو خصوصی تحفہ دیکر سب کو حیران کردیا۔

بھارت کو چیمپئنزٹرافی کے اگلے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا سامنا کرنا ہے، اسی کی تیاری کے سلسلے میں بھارتی ٹیم کی پریکٹس جاری ہے، بلیو شرٹس کے ٹریننگ سیشن کے دوران آئی سی سی اکیڈمی میں ایک دل موہ لینے والا واقعہ پیش آیا۔

شریاس آئیر نے نیٹ بولر جسکرن سنگھ کو خصوصی تحفہ دے کر سب کو حیران کردیا، جسکرن چیمپئنزٹرافی کے لیے آئی سی سی کے نیٹ بولرز میں سے ایک ہیں۔

وہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے ساتھ سیشنز میں ٹیم کو پریکٹس کرواتے نظر آئے تھے، تاہم وہ اس بار بھارتی بلے بازوں کے سامنے بولنگ کرنے سے قاصر رہے کیونکہ نیٹ سیٹ اپ میں پہلے ہی کافی آف اسپنرز موجود تھے۔

اس بات پر جسکرن سنگھ قدرے مایوس ہوئے لیکن اس کے بعد جو ہوا اس نے اس کا دن مکمل طور پر بدل دیا، بھارتی بیٹر شریاس جسکرن کے پاس آئے اور پوچھا ‘تمہارے جوتے کا سائز کیا ہے؟’

جسکرن نے شریاس آئیر کو بتایا کہ ان کے جوتے کا سائز 10 ہے، یہ سنتے ہین بھارتی بیٹر نے انھیں اسپائکس کا تحفہ دیا جس پر نیٹ بولر خوشی سے نہال ہوگئے۔

بھارتی نیٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کی نیٹ بولنگ ٹیم کا حصہ ہوں، آج میری زندگی کا ایک ایسا ہی خاص لمحہ تھا، شریاس آئیر کی طرف سے یہ اسپائکس مجھے بطور تحفہ دیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں