ممبئی: بالی وڈ کی معروف شخصیت کمل ہاسن کی صاحبزادی اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنے ناک کی سرجری کروانے پر بلآخر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شروتی ہاسن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کر لیا کہ انہوں نے خوبصورت نظر آنے کے لیے ناک کی سرجری کروائی۔
شروتی ہاسن نے کہا: ’بالی وڈ میں قدم رکھتے ہی پہلے ناک کی سرجری کروائی کیوں کہ میری ناک ٹوٹی ہوئی تھی اور بہت مختلف نظر آ رہی تھی۔‘
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے بالی وڈ میں ڈیبیو پرانی ناک سے ہی کیا اور بعد میں سرجری کروانے پر لوگوں نے سوالات اٹھائے، اگر میں نے خوبصورت نظر آنے کے لیے سرجری کروائی تو کسی کو کیا تکلیف، یہ میرا چہرہ ہے اور میں اپنی مرضی کے مطابق اس کے ساتھ کچھ بھی کروں۔
اپنی بات کو جار رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سرجری پر لوگوں کو وضاحت دینا ضروری نہیں سمجھتی۔
View this post on Instagram
شروتی ہاسن نے کہا: ’بالی وڈ کی تمام اداکارائیں خوبصورت نظر آنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرواتی ہیں، اگر وہ میری بات سے انکار کرتی ہیں تو وہ صاف جھوٹ بول رہی ہیں کیوں کہ چہرے اتنی جلدی تبدیل نہیں ہوتے۔‘