بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

شروتی ہاسن نے شادی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکار کمل ہاسن اور اداکارہ ساریکا ٹھاکر کی بیٹی و اداکارہ شروتی ہاسن نے شادی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے ابھی کوئی پلان نہیں بنایا ہے اور نہ ہی اس سے متعلق کچھ پتا ہے کہ کب شادی کروں گی۔

شروتی ہاسن اور وژیول آرٹسٹ شانتانو ہزاریکا سے دوستی کے چرچے اکثر میڈیا پر زینت بنتے رہتے ہیں۔

تاہم ایک حالیہ انٹرویو میں ان سے جب شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس بارے میں کچھ پتہ نہیں۔

شروتی ہاسن کا کہنا تھا کہ شادی کا سوال مجھے نروس کردیتا ہے یہ کوئی ایسا فیصلہ نہیں کہ میں ایک جمپ کروں اور ایسا ہوجائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی کے معاملے میں ان پر والدین کا کوئی اثر و رسوخ نہیں کیونکہ ان کی (کمل ہاسن اور ساریکا) اپنی شادی بھی ناکام ثابت ہوئی، میں ان پر تنقید نہیں کررہی، جب تک ان کی شادی قائم رہی وہ ایک کامیاب جوڑا تھا اور میں بھی ایسا ہی چاہتی ہوں۔

یاد رہے کہ شروتی ہاسن معروف اداکار کمل ہاسن اور ساریکا ٹھاکر کی بڑی بیٹی ہیں جن کی شادی 1988 سے 2004 تک قائم رہی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں