اشتہار

شروتی ہاسن نے دوست کے ساتھ راہیں جدا کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شروتی ہاسن اور ان کے دوست سنتانو ہزاریکا کے درمیان بریک اپ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شروتی ہاسن اور ان کے بوائے فرینڈ ڈوڈل آرٹسٹ و مصور سنتانو ہزاریکا کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے جبکہ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو بھی کردیا ہے۔

انسٹاگرام پر ان فالو کرنے کے بعد یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں کے درمیان بریک اپ ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شروتی اور سنتانو کے درمیان بریک اپ گزشتہ ماہ ہوا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جب اس سے متعلق شروتی ہاسن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نجی زندگی پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

یہ پڑھیں: شروتی ہاسن نے خفیہ طور پر شادی کر لی؟

اس سے قبل شروتی ہاسن اور سنتانو کے درمیان شادی کی خبریں بھی زیر گردش رہیں جسے اداکارہ نے مسترد کردیا تھا۔

واضح رہے کہ 38 سالہ شروتی ہاسن معروف اداکار کمل ہاسن اور ساریکا کی صاحبزادی ہیں۔

شروتی ہاسن نے فلم ’لک‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا جبکہ وہ ساؤتھ انڈین فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں