منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

شروتی ہاسن نے خفیہ طور پر شادی کر لی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف شخصیت کمل ہاسن کی صاحبزادی اداکارہ شروتی ہاسن کی خفیہ طور پر شادی کرنے کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر اورہان اوترمانی عرف اوری نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ’ریڈ اٹ‘ پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا۔

سیشن میں اوری نے اپنی ذاتی زندگی سمیت بالی وڈ دوستوں سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے، لیکن سب زیادہ توجہ جس نے حاصل کی وہ اوری کا شروتی ہاسن کو ’بدتمیز‘ کہنا اور بوائے فرینڈ سنتانو ہزاریکا کو ان کا ’شوہر‘ قرار دینا تھا۔

- Advertisement -

متعلقہ: نشہ میری زندگی میں سب سے اہم چیز تھی، شروتی ہاسن

اوری سے ایک صارف نے پوچھا ’کوئی ایسی بالی وڈ شخصیت ہے جس نے آپ کے ساتھ تصویر بنواتے وقت غیر ضروری رویہ اختیار کیا ہو؟ اگر آپ اس کا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے تو اشارے میں کہہ دیجیے۔‘

اس پر اوری نے بے جھجک شروتی ہاسن کا نام لے لیا اور لکھا کہ نہ صرف تصویر بنوانے کے معاملے میں بلکہ انہوں نے پورے ایونٹ میں میرے ساتھ غیر ضروری رویہ رکھا جبکہ میں انہیں جانتا تک نہیں تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے اُس وقت بہت بُرا لگا لیکن میرے خیال سے اُس وقت کوئی غلط فہمی ہوگئی تھی کیونکہ ان کے شوہر سنتانو ہزاریکا نے میرے ساتھ بہت اچھا برتاؤ کیا اور میں اس کی تعریف کرتا ہوں۔

سنتانو ہزاریکا کو شروتی ہاسن کا شوہر قرار دینے پر یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ اداکارہ نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔

شروتی ہاسن اکثر سنتانو ہزاریکا کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے نظر آتی ہیں اور انہوں نے کبھی بھی اس سے انکار نہیں کیا کہ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ نے شادی اور بوائے فرینڈ سنتانو ہزاریکا کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں شادی کے لفظ سے بہت خوفزدہ ہوتی ہوں، اس متعلق بہت کچھ ہے جس کے بارے میں نہیں سوچنا چاہتی۔

بوائے فرینڈ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اس کے ساتھ بہت خوش ہوں، اس کے ساتھ مل کر کام کرنا اور وقت گزارنا اچھا لگتا ہے، کیا یہ شادی سے بہتر نہیں ہے کیا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں