بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

شادی کا لفظ مجھے بہت خوفزدہ کرتا ہے، شروتی ہاسن

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف شخصیت کمل ہاسن کی صاحبزادی اداکارہ شروتی ہاسن نے شادی اور بوائے فرینڈ سنتانو ہزاریکا کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شروتی ہاسن اکثر سنتانو ہزاریکا کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے نظر آتی ہیں اور کبھی بھی اس سے انکار نہیں کیا کہ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

شروتی ہاسن نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ میں شادی کے لفظ سے بہت خوفزدہ ہوتی ہوں، اس متعلق بہت کچھ ہے جس کے بارے میں نہیں سوچنا چاہتی۔

- Advertisement -

سنتانو ہزاریکا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ میں اس کے ساتھ بہت خوش ہوں، اس کے ساتھ مل کر کام کرنا اور وقت گزارنا اچھا لگتا ہے، کیا یہ شادی سے بہتر نہیں ہے کیا؟

انہوں نے کہا کہ سنتانو اور میں غیر روایتی زندگی گزارتے ہیں اور معاشرتی اصول کی پیروی نہیں کرتے، اس بارے میں بالکل نہیں سوچتے کہ شادی کے بغیر لوگ ہمیں تسلیم کر رہے ہیں یا نہیں؟

شروتی ہاسن نے کہا کہ ہم بہت اچھے دوست ہیں، ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں لہٰذا ہمیں کوئی مسئلہ درپیش نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو مشکل وقت میں سپورٹ کرتے ہیں۔

شروتی ہاسن ان اسٹارز میں سے ایک ہیں جن کا کیریئر پہلے گلوکارہ کے طور پر شروع ہوا تاہم وہ بعد میں اداکاری کی طرف آگئیں۔ ایک انٹرویوں کے دوران انہوں نے اداکاری کی طرف آنے کو ’اتفاقیہ‘ عمل قرار دیا۔

ان کا کا تعلق فلمی گھرانے سے ہے اور والد کمل ہاسن تامل فلموں کے جانے مانے اداکاروں میں سے ایک ہیں تاہم وہ کافی عرصے سے بھارتی سیاست میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

شروتی ہاسن کی والدہ ساریکا بھی اداکارہ رہ چکی ہیں جبکہ کاسٹیوم ڈیزائننگ کے شعبے میں بھی انہوں نے کئی ایوارڈز جیتے ہیں۔ شروتی کے مطابق وہ بچپن میں کاسٹیوم ڈیزائننگ میں والدہ کی مدد کرتی رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں