تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پاکستان ٹیم نے بھارت کا غرور بھی خاک میں ملادیا، شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں میچ ہارنے کی ریت ہم نے توڑ دی ہے اور بھارت کا غرور بھی خاک میں ملادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میچ پہلے بڑھکیں نہیں مارتے نہ یہ کہتے ہیں کہ واک اوور مل جائے گا یا دے دیں گے، ہم نے ایک مہذب قوم کی طرح میچ کھیلا اور مکمل فتح حاصل کی ہے۔

اپنی جاری کردہ ایک ویڈیو میں سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ بھارت کے حوالے سے یہی کہوں گا کہ ویرات کوہلی کا ٹاس ہارنا ان کیلئے اچھا شگون نہیں تھا، اور بال بھی کافی گیلی ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی انڈیا اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ورلڈ کپ تو اب شروع ہوا ہے۔

میچ میں شاندار کارکردگی پر انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی اور کہا کہ شاباش تم نے واقعی کسی شاہین کی طرح ان پر حملہ کیا، دو خوبصورت ڈلیوریاں کیں جس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔

انہوں نے پاکستانی عوام خصوصاً میڈیا سے اپیل کی کہ بھارتی میڈیا کی طرح سلوک کرنے کی ضرورت نہیں ہم مہذب قوم ہیں اور تہذیب کے دائرے میں رہ کر جیت کا جشن منائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے پاک بھارت مقابلے میں قومی ٹیم کے اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان نے اپنی کارکردگی سے انڈیا اور پاکستان کے شائقین کوحیران کردیا۔

اس میچ میں محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے55 گیندوں پر79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 3 بلند و بالا چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

کپتان بابراعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 52 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 6چوکے شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -