کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑی شعیب ملک نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے15ہزار رنز کا سنگ میل عبور کروں۔
یہ بات انہوں نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا پی ایس ایل کے میچز اعصاب شکن ثابت ہونا اچھی بات ہے، بڑے اسکورنگ میچز میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ میں ذہنی تناؤ نہیں بلکہ انجوائے کرکے کھیلنا چاہیے، پشاورزلمی کے خرم شہزاد نے آخری اوور میں اچھی بولنگ کی۔
Tremendous knocks under pressure, almost took the game. Well played @simadwasim & @realshoaibmalik. 👏🫡#YehHaiKarachi | #KKvPZ | #HBLPSL8 pic.twitter.com/nOCPBO6nE9
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 14, 2023
شعیب ملک نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے اپنے ملک کیلئے کھیلنا اعزاز کی بات ہوتی ہے، میری کوشش ہے15ہزار رنز کا سنگ میل عبور کروں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب کرکٹ سے مکمل بور ہوجاؤں گا تب ہی ایک دفعہ ریٹائرمنٹ لے لوں گا، عمر کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دینا چاہیے، سب کیلئے ایک ہی قاعدہ قانون ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں : پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
واضح رہے کہ کراچی میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دیتے ہوئے پی ایس ایل 8 کا کامیاب آغاز کیا۔
پشاور زلمی نے کراچی کنگز سے کھیلا جانے والا سنسنی خیز میچ دو رنز سے جیت لیا، کراچی کنگز 200رنزکے تعاقب میں5وکٹ پر197رنز بنا سکی۔
کپتان عماد وسیم اورشعیب ملک کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، کراچی کنگز آخری گیند تک لڑے اور متعدد مرتبہ چانس ملنے کے باوجود بدقسمتی سے میچ نہ جیت سکے۔