جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

بڑے نام نہیں جتواتے، ٹیم متحد ہو تو فتح مل سکتی ہے، شعیب ملک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے کہا ہے کہ بڑے نام کبھی نہیں جتواتے، ٹیم متحد ہو تو فتح مل سکتی ہے، پی ایس ایل سے پاکستان ٹیم کو بہت اچھا ٹیلنٹ ملا ہے۔

یہ بات انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورہ پاکستان پر سندھ حکومت اور پی سی بی مبارکباد کے مستحق ہیں، یہ بڑا ایونٹ ہے جس کا کراچی والوں کو ایک عرصے سے انتظار تھا، پاکستان کو ہوم کنڈیشن کا فائدہ ہوگا، مہمان ٹیم بھی اچھی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بڑے نام کبھی نہیں جتواتے،ٹیم متحد ہو تو فتح مل سکتی ہے نوجوان کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سےکافی محنت کرتے چلےآرہے ہیں، سینئرز سے کافی کچھ سیکھنے کو مل جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میری پوری کوشش ہے تجربے کی بنیاد پر ذمہ داری نبھاؤں، پی ایس ایل سے بہت اچھا ٹیلنٹ پاکستان ٹیم کو ملا ہے، ہر شعبے میں پاکستان ٹیم کےلئے دستیاب ہوں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں بھرپور پریکٹس کی۔

کالی آندھی سے نمٹنے کے لئے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں نے بھرپور مشقیں کیں، سیریز کا پہلا معرکہ یکم اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں