انڈین پریمیئر لیگ میں گزشتہ روز گجرات ٹائٹنز کے شبھمن گل کی شاندار سنچری کی بدولت ویرات کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور ایونٹ سے باہر ہوگئی جس کے بعد کوہلی کے مداحوں نے شبھمن گل اور ان کی بہن شاہنیل گل پر کڑی تنقید کی ہے۔
آئی پی ایل کا 70 واں میچ گجرات ٹائٹنز اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان گزشتہ روز کھیلا گیا جس میں آر سی بی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 197 رنز بنائے، ٹیم کے اوپنر ویرات کوہلی نے 61 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
تاہم گجرات ٹائٹنز کی جانب سے اوپنر شبمن گل نے 52 گیندوں پر دھواں دھار 104 رنز بنا ڈالے اور یوں شبھمن کے باعث ٹائٹنز کو فتح حاصل ہوئی جب کہ رائل چیلنجرز بنگلور لیگ سے باہر ہوگئی۔
View this post on Instagram
ویرات کوہلی کی ٹیم کے باہر ہوتے ہی ان کے مداح آپے سے باہر ہوگئے اور شبھمن گل کو آر سی بی کی شکست کی وجہ قرار دیتے ہوئے ان کی بہن کے لیے بھی نامناسب زبان کا استعمال کرنے لگے اور شبھمن گل کی موت کی خواہشات کا اظہار کرنے لگے۔
View this post on Instagram
کوہلی کے مداحوں کی جانب سے شاہنیل گل کی چار ہفتے قبل اسٹیڈیم میں لی گئی تصویر شیئر کی اور اس پر تبصرے کرنے لگے۔