منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

اہم بھارتی کھلاڑی کی پاکستان کیخلاف شرکت مشکوک

اشتہار

حیرت انگیز

بخار میں مبتلا بھارتی اوپنر شبمن گل کے پاکستان کے خلاف بڑے میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔

شبمن گل چنئی میں طبی ماہرین کی نگرانی ہیں اور وہ 11 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف ہندوستان کے اگلے ورلڈ کپ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹروں سے کلیئرنس ملنے کے بعد گِل کے دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے کی امید ہے اگرچہ اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف کھیلیں گے تاہم وہ صحت یابی کی راہ پر گامزن ہیں جس میں نمایاں بہتری دکھائی دے رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 اکتوبر کو گل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کے پلیٹلیٹ کی تعداد میں کمی واقع ہوئی تھی۔

World Cup 2023: Shubman Gill likely to miss Pakistan, India clash

گیل کی حالت کے بارے میں ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ یا بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

کوچ راہول ڈریوڈ، کپتان روہت شرما، اور بولنگ کوچ پارس مہمبرے نے اشارہ دیا ہے کہ گل کو ابھی تک خارج نہیں کیا گیا۔

روہت شرمان نے کہا کہ شبمن گل 100 فیصد تندرست نہیں وہ بیمار ہیں لہذا انجری کی کوئی تشویش بات نہیں ہے ہم روزانہ کی بنیاد پر ان کی نگرانی کر رہے ہیں ہم انہیں صحت یاب ہونے کا ہر موقع دیں گے اور دیکھیں گے کہ وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں