بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

’’مولانا فضل الرحمان نیب سے بچنے کے لیے سارے ڈرامے کررہے ہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

مردان: جمعیت علما اسلام کے سربراہ کی مخالفت پر پارٹی سے نکالے جانے والے رہنما مولانا شجاع الملک نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

مرادن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا شجاع الملک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بندگلی میں پھنس چکے ہیں، اگر اُن کا دامن صاف ہے تو نیب میں کیوں پیش نہیں ہوتے‘۔

شجاع الملک کا کہنا تھا کہ ’ پی ڈی ایم ایک پیج پر نہیں، اس لیے یہ حکومت نہیں گراسکتے، مولانا فضل الرحمان کو قوم کی نہیں بلکہ اپنی فکر ہے‘۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم میں شامل کسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے، اداروں کےسامنے دھرنوں کی باتیں بچگانہ ہیں، مولانا نیب سے بچنے کے لیے یہ سارے ڈرامے کررہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب اور شجاع الملک کی بھی بنیادی رکنیت ختم

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کے ایک اور رہنما فضل الرحمان کی پالیسیوں کیخلاف بول پڑے

شجاع الملک کا کہنا تھا کہ ’مولانانےکرپشن چھپانےکیلئے پوری جماعت کو یرغمال بنایاہوا ہے، مجھے یا دیگر رہنماؤں کی رکنیت صفائی کا موقع دیے بغیر  ہی ختم کردی گئی جبکہ میں مرکزی شوری کا ممبر بھی ہوں مگر اجلاس میں نہیں بلایا گیا‘۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ ہم اکیلےنہیں چاروں صوبوں کے کارکن ہمارے ساتھ ہیں، فضل الرحمان سے اختلافات آج سے نہیں بلکہ تیرہ سال پرانے ہیں۔ اداروں کے خلاف بیانیہ جمعیت علما اسلام کا نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کا ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں