اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

شجاعت حسین کا سیاستدانوں کو مل کر ملک کیلیے کام کرنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے تمام سیاستدانوں کو مل کر پاکستان کے لیے کام کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین سے سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات نے ملاقات کی۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، تمام سیاستدان ایک پیج پر آ کر پاکستان کے لیے کام کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں