کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کے بعد شمالی علاقہ جات کی فضائی حدود پروازوں کے لیے بند کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے اتوار کے لیے مختلف پروازیں ری شیڈول کردیں ہیں جس کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی دو طرفہ پرواز نمبر 607 اور 608 ری شیڈول کی گئی ہیں۔
تر جمان نے بتایا کہ اسلام آباد سے گلگت کی دو طرفہ پرواز نمبر 607 اور 608 کو بھی ری شیڈول کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد سے کابل کی دو طرفہ پرواز نمبر 249 اور 250 بھی ری شیڈول کی گئی ہے۔
سی اے اے ترجمان کے مطابق ری شیڈول پروازوں کی آمدورفت میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا امکان ہے، مذکورہ پروازیں صرف ایک دن اتوار کے لیے ری شیڈول کی گئی ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ مذکورہ پروازوں کے مسافر ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل انتظامیہ سے معلومات ضرور حاصل کریں۔