ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان میں بمباری، 13دہشت گردہلاک، ٹھکانےتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

شوال : شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کوند غر میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے تیرہ شدت پسند ہلاک اور بائیس ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف گھیراتنگ کر رکھا ہے۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے کوند غر میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔ جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے۔

جس کے نتیجے میں بائیس ٹھکانے تباہ اور درجن سے زائد شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے بعد شمالی وزیرستان میں زیادہ تر دہشت گرد ہلاک اور کچھ فرار ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں امریکہ کے ایک ڈرون طیارے نے جنوبی وزیرستان میں ایک گھر پر میزائل داغے ہیں، جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، جبکہ اس حملے میں 6 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں