تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

سری نگر: بھارت میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے تاہم مقبوضہ کشمیر میں عوام نے انتخابات کے نام پرڈھونگ کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بھارتی پارلیمانی انتخابات والے علاقوں میں آج مکمل ہڑتال کی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال مشترکہ حریت قیادت نے دی تھی۔ نام نہاد انتخابات کے لیے پولنگ والے اضلاع سری نگر ، گاندربل اور بڈگام میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی۔

قابض انتظامیہ نے تینوں اضلاع میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات کر رکھی ہے۔ انتظامیہ نے وسطی اور جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔

انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں ریل سروس بھی معطل کر دی ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابی ڈرامے کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نام پر جموں وکشمیر کے لوگوں پر ایک فوجی مشق مسلط کی جا رہی ہے۔

بھارت میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری

یاد رہے کہ بھارتی الیکشن کے پہلے مرحلے بالشمول مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -