ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سری نگر: 3 سال کی بچی سے زیادتی، مختلف علاقوں میں احتجاج، شٹر ڈاؤن

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سمبل میں 3 سال کی بچی سے زیادتی کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی وادی سری نگر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، سری نگر کے مختلف علاقوں میں واقعے کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ احتجاج کی کال حریت لیڈر مولانا عباس انصاری نے دی تھی، جس کے بعد شہر کے اکثر علاقوں میں دکانیں اور کاروبار بند کر دیے گئے ہیں۔

احتجاج کے دوران سری نگر کے متعدد اسکول بھی بند رہے، جب کہ سڑکوں پر اکا دکا گاڑیاں نظر آئیں۔

کئی علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے باہر نکل کر احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تین سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے شوپیان میں دو نوجوان شہید کردیئے

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزم پولیس کی حراست میں ہے، لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ ادھر واقعے کے بعد بھارتی فوج کی بڑی تعداد بھی سری نگر میں داخل ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع شوپیان میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے، نوجوانوں کو ستی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں