جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سری نگر میں بھارتی مظالم کے خلاف ہڑتال‘ کاروبارِ زندگی معطل

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر:فوج کی کارروائیوں کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال کے سبب کاروبار زندگی مکمل طور پرمعطل ہے، ہڑتال کی کال حریت رہنما کی جانب سے دی گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی کارروائیوں کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑ تال کی گئی ، کشمیرمیڈیا سروس کا کہنا ہے کہ کاروباری مراکز،تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ مکمل بند ہیں، ہڑتال کی کال حریت رہنما علی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اوریاسین ملک نے دی تھی.

بھارتی فوج نے گزشتہ روز 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا، علاوہ ازیں حریت کانفرنس کا جمعے کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

افضل گرو کی شہادت


یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کشمیرکی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے کے جرم میں بھارت کے ہاتھوں شہادت پانے والے افضل گرو کی برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی تھی،جس کی وجہ سے کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے تھے، ہڑتال کی کال میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اورعلی گیلانی نے دی تھی۔

دوسری جانب گذشتہ روز پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق سے متعلق مستقل خودمختار کمیشن کےاعلیٰ سطح کے وفد نےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر شدید تشویش ظاہر کی تھی۔

او آئی سی کے وفد نے اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ بھارت نے انسانی حقوق کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے حقائق کا پتہ لگانے والے مشن کو مقبوضہ کشمیر بھیجنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں