تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سیالکوٹ: لیگی رہنما خواجہ آصف کی ہاؤسنگ کالونی کے دفاتر مسمار

سیالکوٹ: لاہور میں کھوکھر برادران کے خلاف سرکاری زمین واگزار کرانے کے بعد آج سیالکوٹ میں خواجہ آصف کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انتظامیہ نے خواجہ آصف کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف بڑی کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران لیگی رہنما کی ہاؤسنگ کالونی کے دفاتر کو مسمار کردیا گیا ہے۔

آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری سمیت کارپوریشن کی400 سےزائد گاڑیاں شریک ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیالکوٹ پولیس نےپورے علاقےکو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

دوسری جانب لیگی رہنما کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف کارروائی کی اطلاع ملنے پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی اور انہوں نے مقامی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی، اس موقع پر پولیس اور مسلم لیگ ن کےکارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لیگی رہنماؤں کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے، دفاتر کےاندر6کروڑ32 لاکھ روپےموجودتھےجو نہیں نکالنےدئیےگئے۔

یہ بھی پڑھیں:  کھوکھر پیلس پر ایل ڈی اے کا آپریشن، سرکاری زمین واگزار

واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں ایل ڈی اے نے کھوکھر پیلس سے متصل تین گھروں کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں مسمارکردیا تھا، ایل ڈی اے کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر کےبھانجے طاہرجاوید کا گھر مسمار کیا گیا، اس کے علاوہ لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کے برادر نسبتی کا گھر بھی مسمار کیا گیا جبکہ کھوکھر پیلس سےملحقہ سیف مارکیٹ بھی مسمار کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -