پاکستان کا سب خوبصورت اور واحد سائیبرین ٹائیگر اپنی زندگی کے آخری ایام وائلڈ لائف فاریسٹ پارک مری میں گزار رہا ہے۔
مری وائلڈ لائف فاریسٹ پارک میں موجود اس سائیبرین ٹائیگر کو 17 سال قبل سائیبریا سے پاکستان لایا گیا تھا،
محکمہ وائلڈ لائف مری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابرار چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غذا میں ہم اسے بکرے گائے اور مرغی کا گوشت دیتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اسے بغیر ہڈی کا گوشت دیں کیونکہ یہ اپنی طبعی عمر پوری کرچکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ اپنے بڑھاپے کی زندگی گزار رہا ہے اور برفباری کے موسم میں جہاں دیگر جانور پریشان ہوجاتے ہیں یہ اس موسم کو بہت انجوائے کرتا ہے، ہم اس کی صحت کا خصوصی طور پر خیال رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں : درجنوں ٹائیگرز مرغی کا گوشت کھانے کے بعد مرگئے
قدرتی ماحول اور گھنے جنگل اسے اپنے شاہانہ انداز سے گھومتا پھرتا دیکھنے والوں کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ کسی فلم کا منظر ہو، ملک بھر سے مری آنے والے سیاح اس ٹائیگر کے جاہ و جلال کو دیکھ کر اس کے گرویدہ ہوجاتے ہیں۔