سبی : بلوچستان کے ضلع سبی میں مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے، جس میں پانچ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سبی میں بختیار آباد کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں چار افراد جاں بحق اور بتیس زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ بس صادق آباد سے کوئٹہ جارہی تھی کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونیوالوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
یاد رہے گذشتہ روز راولہ کوٹ میں پولیس وین کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔
پولیس وین کو افسوسناک حادثہ تولی پیر چھتی موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس وین گہری کھائی میں جا گری۔
جاں بحق افراد میں علی بخآری انسپکٹر ریجن آفس راولاکوٹ ، نوید احمد انسپکٹر ، یاسر عرفات انسپکٹر ، ذاکر حسین اے ڈی ریجن راولاکوٹ اور محمد فہیم متعغیہ اکاؤنٹ برانچ ریجن راولاکوٹ شامل تھے۔