تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم صدر کو گورنر پنجاب کیخلاف ایکشن لینے کیلیے خط لکھ رہے ہیں، سبطین خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر ہم صدر مملکت کو گورنر پنجاب کے خلاف خط لکھ رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں حکومت آئین میں بتائے گئے کام کےعلاوہ سب کچھ کر رہی ہے۔

گورنر کو پہلے بھی کہا گیا کہ آئین کی اپنی مرضٰ سے تشریح نہ کریں لیکن وہ باز نہ آئے۔ الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر ہم صدر مملکت کو خط لکھ رہے ہیں کہ وہ گورنر پنجاب کے غیر آئینی اقدام پر ان کے خلاف ایکشن لیں۔ صدر پاکستان کو اس حوالے سے آج ہی خط لکھا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اکثریت تھی اس لیے ملکی حالات دیکھ کر اسمبلی تحلیل کی گئی۔ یہ لوگ میٹنگ میٹنگ کھیلنا چھوڑیں اور عوام کو ان کا حق دیں۔ اگر ن لیگ کی مقبولیت کا گراف نیچے جا رہا ہے تو اس میں عوام کا کیا قصور انہیں کیوں دکھ دیا جا رہا ہے۔ قانون اور آئین کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے، ملک کی بقا آئین میں ہی ہے۔

سبطین خان نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کبھی اِدھر سے بھاگتے ہیں اور کبھی اُدھر سے بھاگتے ہیں۔ وقت گزر جاتا ہے لیکن تاریخ لکھی جاتی ہے۔ یہ وقت بھی گزر جائے گا لیکن تاریخ میں آپ کا نام بُرے لفظوں میں لکھا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -