تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کورونا وائرس میں‌ مبتلا ہونے کا مذاق نوجوان کو مہنگا پڑگیا

ماسکو : روسی عدالت نے معروف یوٹیوبر کو ٹرین میں سنسنی پھیلانے کے جرم میں قید کی سزا سنادی، یوٹیوبر نے چین کے ہلاکت خیز کورونا وائرس متاثر ہوکر ٹرین میں بےہوش ہونے کا ڈرامہ کیا تھا۔

روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی عدالت نے مزاحیہ ویڈیو بناکر یوٹیوب پر شیئر کرنے والے نوجوان اسٹار کو ہلاکت خیز کورونا وائرس کے حوالے سے مذاق کرنے اور عوام میں سنسنی پھیلانے پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ کپڑوں میں ملبوس نوجوان کو دیکھا جاسکتا ہے جو چہرے پر ماسک لگایا ہوا ہے، نوجوان زیر زمین چلنے والی ٹرین میں سفر کرتے ہوئے اچانک زمین پر گرجاتا ہے۔

نوجوان کے زمین پر گرنے کے بعد تڑپنے لگا، جس کی مدد کرنے کے لیے تعدد آگے بڑھے لیکن فوری واپس کورونا وائرس، کورونا وائرس چیختے ہوئے بھاگنے لگے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد لوگوں کے زخمی ہونے کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا تھا کیونکہ ٹرین میں موجود تمام لوگوں نے دروازوں پر رش لگالیا تھا تاکہ ٹرین کے رکتے ہی جلدی سے باہر نکلنے اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے بچ سکیں۔


پورے واقعے کی ویڈیو یوٹیوب اسٹار نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے عوام کو بتایا کہ یہ صرف ایک مذاق تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو عوام میں سنسنی پھیلانے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ روسی میں ابھی تک مہلک ترین کورونا وائرس کے صرف کیسز سامنے آئے ہیں تاہم دنیا بھر میں اب تک 25 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ چین میں 1 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -