بھارتی اداکار سدھانتھ چترویدی نے فلم ‘جوش 2’ کے آدیشن کیلئے سارا دن لائن میں لگے رہے نمبر آیا تو پتہ چلا ایسی کوئی فلم نہیں بن رہی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بولی ووڈ سے وابستہ اداکاری سدھارتھ چترویدی نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک جگہ کافی لمبی لائن نظر آئی تو انہوں نے ماجرا جاننا چاہا جس پر انہیں بتایا گیا کہ یہاں شاہ رخ خان کی فلم ‘جوش 2’ کے آڈیشن ہورہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ بات چار سال پہلے کی ہے، جب انہیں آڈیشن کا پتہ چلا تو وہ بھی جوش ٹو کے آڈیشن کی لائن میں لگ گئے اور پورا دن گزر گیا مگر ان کا نمبر نہیں آیا، اگلے دن نمبر آیا تو دیکھا وہاں کوئی نہیں تھا۔
28 سالہ اداکاری نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب میں نے پوچھا آڈیشن کب شروع ہوں گے تو مجھے بتایا گیا کہ یہاں ایسا کچھ نہیں ہورہا ، فلم ‘جوش 2’ نہیں بن رہی۔
خیال رہے کہ سدھارتھ چترویدی حال ہی میں معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون، اننیا پانڈے اور دھیریا کڑوا کیساتھ فلم ‘گہرائیاں’ میں جلوہ گر ہوں گے۔