ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

پہلی فلم چھوٹ جانے پر سر منڈوا لیا تھا، سدھانت چترویدی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اداکار سدھانت چترویدی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی پہلی فلم چھوٹ جانے کے بعد سر منڈوا لیا تھا کیونکہ یہ ان کیلیے کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھانت چترویدی نے فلم انڈسٹری میں کامیابی کا مزہ چکھنے سے قبل جدوجہد اور ناکامیوں کا سامنا کیا۔ انہیں کیریئر کے ابتدائی 5 سالوں میں متعدد فلموں سے مسترد کیا گیا لیکن بعد وہ کئی بڑے بجٹ کی فلموں کا حصے بنے۔

حال میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بالی وڈ اداکار نے بتایا کہ اُس وقت میری عمر 21 یا 22 سال تھی جب میں نے ایک فلم کیلیے آڈیشن دیا تھا، کردار کیلیے مجھے منتخب کیا اور اس سلسلے میں 6 ماہ ورکشاپ چلی۔

- Advertisement -

‘کردار کو حقیقت کا رنگ دینے کیلیے میں نے بال لمبے کیے اور مکٹلف کپڑے پہننا شروع کر دیے لیکن اچانک فلم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس سے بہت دلبرداشتہ ہوا۔ جب بھی میں آئینے میں دیکھتا تو مجھے کردار کی یاد آتی لہٰذا میں نے سر منڈوا لیا۔‘

کیریئر میں ناکامیوں کے باوجود وہ ثابت قدم رہے اور پھر اچانک فلم ڈائریکٹر زویا اختر کی فلم ’گلی بوائے‘ میں انہیں معاون اداکار لیا گیا۔ فلم اداکار کیلیے ایک پیشرفت ثابت ہوئی جس سے انہیں شہرت ملی۔

’گلی بوائے‘ کی کامیابی کے بعد سدھانت چترویدی نے کئی دیگر فلموں میں اداکاری کی جن میں گہرائیاں، کھو گئے ہم کہاں اور ان کی تازہ ترین ریلیز یودھرا شامل ہیں۔

یودھرا کی تشہیر کے دوران سدھانت چترویدی نے فلم کے سیٹ سے ایک مزاحیہ واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شدید ایکشن سین کرنے کے باوجود انہیں ساتھی اداکارہ مالویکا موہنن نے تھپڑ مارا تھا۔

مالویکا موہنن نے بتایا کہ سدھانت کو بہت بُرا تھپڑ مارا تھا، ہم نے اس سین کو فلم کے پہلے شیڈول میں شوٹ کیا تھا اور ہم ابھی اپنی کیمسٹری بنا رہے تھے کہ اس سین میں میرا کردار یودھرا کے کردار سے بہت ناراض تھا اور یہ ہمارے ڈائریکٹر روی (اڈیور) صاحب تھے جو بہت پرجوش ہوئے۔

کیریئر میں اتار چڑھاؤ کے باوجود سدھانت چترویدی چیلنجنگ کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ ترپتی ڈمری کے ساتھ آنے والی فلم دھڑک 2 میں کام کرنے والے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں