منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

ادیتی راؤ حیدری شادی کے بعد پہلی بار شوہر کے ہمراہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری شادی کے بعد اپنے شوہر سدھارتھ کیساتھ ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کی معروف اداکارہ ادیتی راؤ اور سدھارتھ نے اچانک اپنی شادی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا تھا، ادیتی نے انسٹاگرام پر تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی تھی۔

تصویر میں دولہا اور دلہن دونوں نے اپنی شادی کے لیے روائتی لباس کا انتخاب کیا تھا، شادی کا وینیو واناپارتھی میں 400 سال پرانا مندر تھا جو ادیتی راؤ حیدری کے خاندان کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari)

تاہم اب بھارتی پاپارازی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ ادیتی اور سدھارتھ کو ہاتھ پکڑے ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اداکار سدھارتھ کے پاس آیا اور ہاتھ ملایا، سدھارتھ نے بھی اس سے بات کی اور گلے لگا لیا۔

نئے شادی شدہ جوڑے نے کیمرے کے سامنے پوز بھی دیے اور دوسری طرف چل دیے، اداکارہ گلابی اور سرخ رنگ کے سوٹ میں تھیں جبکہ سدھارتھ ڈینم شرٹ، بلیک پینٹ میں نظر آئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoom TV (@zoomtv)

واضح رہے کہ سال 2021 میں تیلگو فلم ’ماہا سمودرم‘ میں پہلی مرتبہ ساتھ کام کرنے والے سدھارتھ اور ادیتی گزشتہ کئی سالوں سے محبت کے رشتے میں بندھے ہوئے تھے اور دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا تھا تاہم اب دونوں نے شادی کرلی ہے۔

یاد رہے کہ سدھارتھ نے سال 2003 میں میگھنا نارائن سے پہلی شادی کی تھی لیکن 2007 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں