ممبئی: بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا کے معاشقے کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں تاہم دونوں ستاروں کی جانب سے اس سے قبل کبھی بھی اپنے تعلق کی تصدیق نہیں کی گئی تھی ۔
ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کی جانب سے سب کے سامنے باقاعدہ طور پر اپنے رشتے کا اعلان کردیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق 23 سالہ عالیہ بھٹ نے اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم’ ’اڑتا پنجاب“کے بعد مختصر عرصے کیلئے فلمی سر گرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے، ان ہی چھٹیوں کے دنوں میں اداکارہ نے ممبئی میں اپنے گھر پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں عالیہ نے اپنے قریبی دوستوں کو مدعو کیا جس میں 31 سالہ سدھارتھ ملہوترا بھی موجود تھے۔عالیہ نے اس تقریب میں سدھارتھ کو سب سے اپنا ’بوائے فرینڈ‘ مخاطب کر کے ملوایا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ عرصہ قبل دونوں کے درمیان بریک اپ کی خبریں بے بنیاد تھیں ۔