پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

تین ماہ میں ننکانہ ٹاﺅن پلاننگ کو حتمی شکل دیدی جائے گی، صدیق الفاروق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ تین ماہ کے اندر اندر ننکانہ ٹاﺅن پلاننگ کو حتمی شکل دے دی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان انتہائی کرپٹ اور نااہل افسر تھا، انکوائری کروائی جائے تو کروڑوں روپے کی کرپشن ثابت ہوگی۔

گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ ناجائز تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس محکمہ اوقاف کی مدد کرنے کی پابند ہے۔

قبضہ مافیا کے خلاف ہر صورت کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اوقاف بورڈ کی زمین ہمارے پاس امانت ہے اور ماضی گواہ ہے کہ ہم نے کبھی امانت میں خیانت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ننکانہ پرتشدد واقعات پر وزیر اعظم کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے جو میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر انہیں پیش کی جائے گی ۔

اوقاف بورڈ کی زمین کے بارے قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ محکمہ اوقاف کی زمین پر بنائے گئے 3200 سے زائد چھوٹے گھروں کو محکمہ کا کرایہ دار بنایا جائے جس سے نہ صرف رہائشیوں کو فائدہ ہو گا بلکہ محکمہ کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں