جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

چہرے پر دہی لگانے سے پہلے یہ لازمی پڑھ لیں

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ اپنے چہرے کو نکھارنے کیلئے دہی کا استعمال کررہے ہیں تو کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا زیادہ استعمال آپ کے چہرہ کیلئے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔

اگر آپ اس بارے نہیں جانتے ہیں تو آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ چہرے پر دہی لگانے کے کیا مضر اثرات ہوسکتے ہیں؟ ماہرین کے مطابق اگر آپ چہرے کو نکھارنے کیلئے زیادہ مقدار میں دہی استعمال کرتے ہیں تو یہ فائدہ مند ہونے کے بجائے الٹا آپ کے چہرے کی جلد کو نقصان پہنچاسکتا ہے۔

اگر آپ چہرے پر یہ سوچ کر زیادہ دہی لگاتے ہیں کہ اس سے آپ کی رنگت زیادہ گوری ہوجائے گی تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے، کیونکہ جلد پر زیادہ دہی لگانے سے جلد کی رنگت متاثر ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی میں تیل کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ جس کی وجہ جلد کا رنگ دھندلا ہونے لگتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی سکن آئلی ہے تو اسے براہ راست اپنی جلد پر دہی کا استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے جو یا آٹے کے ساتھ مکس کر کے لگانا چاہیے تاکہ یہ آپ کی جلد کو مزید آئلی ہونے سے روک سکے۔

چہرے پر دہی لگانے سے آپ کی جلد آئلی ہوجاتی ہے، اور آئلی سکن ایکنی اور مہاسوں کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے کوشش کریں کہ چہرے پر دہی کو محدود مقدار میں یا ہفتے میں صرف 1 سے 2 بار لگائیں۔ تاکہ آپ کی جلد پر ایکنی اورمہاسوں کا مسئلہ نہ ہو۔

اگر آپ کو دہی سے الرجی ہے تو جلد پر دہی کا استعمال نہ کریں، کیونکہ ایسا کرنے سے الرجی ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور آپ کی جلد پر خارش اور چہرہ لال ہونے سمیت کئی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں