بالی ووڈ کی جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی 6 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں تاہم ایک انٹرویو میں سدھارتھ نے بتایا ہے کہ انہیں کون سی بات کیارا کی پسند نہیں ہیں۔
سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ کیارا کے تمام کرداروں میں وہ ہمیشہ روتی ہیں، رونا ہمیشہ، آنکھوں میں آنسو یہ مجھے پسند نہیں ہیں۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ کیارا ایڈوانی آخری بار وکی کوشل کے استھ فلم گووندا نام میرا میں دیکھی گئیں جبکہ وہ رام چرن اسٹارر آر سی ففٹین میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
دوسری جانب سدھارتھ ملہورا کی فلم مشن مجنوں حال ہی میں ریلیز ہوئی جبکہ وہ روہت شیٹھی کی فلم یودھا میں پولیس افسر کا کردار نبھائیں گے۔