تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کیارا سدھارتھ شادی: سوریا گڑھ محل قلعہ میں تبدیل

سدھارت اور کیارا کی شادی بھارتی شہر جیسلمیر کی عالیشان حویلی ’ سوریا گڑھ پیلس ‘ میں ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 5 فروری کو مہندی سے ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سدھارت اور کیارا کی شادی کی تاریخ 6 فروری سامنے آئی تھی تاہم اب شادی کی حتمی تاریخ 7 فروری مقرر کی گئی ہے۔

بالی وڈ جوڑی سدھارت اور کیارا کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے کئی فلمی ستارے بھی جیسلمیر پہنچے ہیں، تاہم سوریا گڑھ محل میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی میں مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کے آمد متوقع ہے جس کے لیے ہوٹل کے اندر اور آس پاس بے مثال سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

کیارا اور سدھارتھ کی شادی کی تقریب میں فون کے استعمال پر پابندی

انڈیا ٹائمز کے مطابق سوریا گڑھ محل میں 3 سیکیورٹی ایجنسیاں سے معاہدہ کیا گیا ہے ، گارڈز  محل کے چاروں طرف ہتھیار کے ساتھ تعینات ہیں تاہم انہیں بھی موبائل فون استعمال کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ سدھارتھ اور کیارا نے سیکیورٹی کے انتظام کی ذمہ داری تین ایجنسیوں کو سونپی ہے جس میں ایک ایجنسی شاہ رخ خان کے سابق باڈی گارڈ یاسین خان چلاتے ہیں۔ ہوٹل میں اس ایجنسی کے 100 سے زائد گارڈز کو تعینات کیا گیا ہے، وہ شادی میں شرکت کرنے والے تقریباً 150 مہمانوں کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے۔

کیارا ایڈوانی شادی کے لیے جیسلمیر روانہ، شادی سوموار کو ہوگی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تینوں ایجنسیوں کے سربراہوں نے دلہا دلہن کی آمد سے پہلے سوریہ گڑھ کا معائنہ کیا تھا، اس کے علاوہ ممبئی سے 15 سے 20 سیکیورٹی گارڈز کی ایک الگ ٹیم ہفتہ کو جیسلمیر پہنچی تھی اس کے علاوہ ایشا امبانی کی حفاظت کے لیے 25 سے 30 اضافی گارڈز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بغیر دعوت نامے کے ہوٹل میں داخل ہونا ناممکن ہے، سیکیورٹی ٹیم کی پوری توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ دونوں کی شادی کی تصاویر لیک نہ ہوں۔

سودری جانب مقامی پولیس اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ کسی بھی وقت ہوٹل کے ارد گرد بھیڑ جمع نہ ہو۔

Comments

- Advertisement -
  • ٹیگز
  • -