بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

سدھارتھ نے کیارا ایڈوانی کے ساتھ رشتے پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اداکارہ کیاروا ایڈوانی کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

بالی ووڈ معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور وکی کوشل نے "کافی ود کرن 7 "شو میں شرکت کی ،جہاں اداکار سدھارتھ نے کیارا اڈوانی کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کردی۔

سدھارتھ ملہوترا اور وکی کو شل نے ’’کافی ود کرن 7‘‘ کے تازہ ترین قسط میں اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگیوں سے متعلق گفتگو کی۔

- Advertisement -

جہاں اداکار سدھارتھ نے اعتراف کیا کہ "وہ کیارا اڈوانی سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں”۔ہواکچھ یوں کہ "کافی ود کرن 7” کے 8ویں ایپی سوڈ کے دوران، کرن جوہر نے کیارا اڈوانی اور شاہد کپور کے ساتھ آنے والے نہ دیکھے ہوئے ایپیسوڈ کا ایک کلپ چلایا۔

وائرل کلپ میں کیارا نے اعتراف کیا کہ "وہ سدھارتھ کے ساتھ "قریبی دوست” سے زیادہ ہیں”۔

شادی سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ” میں اپنی زندگی کو کیسا دیکھتی ہوں اس بات کا انکشاف نہیں کرنا چاہتی”۔

شاہد کپور نے اپنی شادی کے تبصرے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مذاق میں کہا تھا کہ "لگتا ہے کہ کیارا اڈوانی تیار ہیں، 15 منٹ پہلے وہ اس رشتے کو قبول نہیں کر رہی تھیں اور اب وہ تقریباً اس حقیقت کا اعتراف کر رہی ہیں۔ کہ وہ تیار ہے”۔

کلپ دیکھ کر سدھارتھ ملہوترا نے کرن جوہر سے پوچھا کہ” کیوں اتنا پریشان کیا آپ نے کرن کیوں کیا”۔کرن جوہر نے شادی کی صورت حال کے بارے میں مزید مذاق جاری رکھا اور سدھارتھ سے کہا کہ "وہ پہلے ہی جانتے ہیں کہ وہ ان کی شادی میں کیا کریں گے۔

سدھارتھ نے پھر کہا، "کرن، دیکھتے ہیں”۔ اداکارنے کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ ہم کام کریں اور ایک خوشگوار مستقبل اور زندگی گزارنا چاہتے ہیں”۔

اداکار سدھارتھ نے مزید کہا کہ ” یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہمیں آپ کی دعا ئیں حاصل ہیں”۔

اس کے بعد کرن نے سدھارتھ کو مذاق میں خبردار کرتے ہوئے کہ "لوگوں کی شادی میں انہیں مدعو نہ کرنے کا ان کے پاس ایک بڑافومو ہے اور اگر وہ اپنی تقریب میں مدعو نہ ہوئے تو وہ اداکار کو تھپڑ ماریں گے”۔سدھارتھ نے ہستے ہوئے کرن کو یقین دلایا اور کہا، "فکر نہ کرو، تم میری کمی محسوس نہیں کرو گے”۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں