جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

الیکشن ہارنے پر سدھو حیران، ارچنا نوکری کیلئے پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست پنجاب کے عام انتخابات میں سابق کرکٹر، کامیڈین اور سیاسی شخصیت نوجوت سنگھ سدھو کی شکست سے متعلق ارچنا پورن کی پریشانی پر میمز کا طوفان آگیا۔

بھارت ریاست پنجاب سمیت چار ریاستوں میں انتخابات کا میلا سجا ہوا تھا جس کے باعث نوجوت سنگھ سدھو الیکشن مہم میں مصروف تھے اور ان کی جگہ بولی ووڈ اداکارہ ارچنا پورن کپل شرما شو میں سدھو کی کرسی سنبھالے ہوئی تھیں۔

اب یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ انتخابات میں سابق وزیر اور کرکٹر سدھو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے ساتھ ساتھ ارچنا پورن کی میمز بھی وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں اپنی ملازمت کےلیے پریشان ہوتے دکھایا گیا ہے۔

ایک اور صاف نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو پنجاب الیکشن میں ہار گئے، ارچنا پورن سنگھ کو کپل شرما شو میں اپنی سیٹ جانے کا ڈر ہے۔

ایسی ہی کئی میمز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں ارچنا پورن کو جاب کیلئے فکرمند ہوتے دکھایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں