جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ویڈیو: سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے بعد قاتل جشن منانے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے بعد ملزمان کے جشن منانے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سدھو موسے والا کے قاتلوں کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک گاڑی میں سفر کرتے اور پنجابی گانے پر جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں سدھو موسے کے قاتلوں کے ہاتھوں میں اسلحہ بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پس منظر میں گانے کی آواز بھی صاف سنائی دے رہی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا گزشتہ روز قاتلوں کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور 19 کارتوس برآمدد کیے جبکہ ملزمان کے قبضے سے پنجاب پولیس کی تین وردیاں بھی برآمد ہوئیں۔

اس سے قبل گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے دہلی پولیس سے کہا تھا کہ ’ہاں! میرے گینگ کے رکن نے سدھو موسے والا کو مارا ہے۔‘

گینگسٹر لارنس بشنوئی کا کہنا تھا کہ وکی مڈوکھیرا ان کا بڑا بھائی تھا اور ان کے گینگ نے وکی کی موت کا بدلہ
لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں