ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

سدھو موسے والا کے والد کا بیٹے کے مداحوں کے نام اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والد نے اہلیہ کے حاملہ ہونے سے متعلق خبروں پر بیٹے کے مداحوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سدھو موسے والا کی 58 سالہ والدہ اور 60 سالہ والد کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اب یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ آنجہانی گلوکار کی والدہ آئی وی ایف حمل کی تکنیک کے ذریعے حاملہ ہوئی ہیں اور مارچ میں بچے کو جنم دینے والی ہیں۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں گلوکار کے والد نے فیس بک پر بیٹے کے مداحوں کے نام اہم پیغام جاری کیا اور اہلیہ کے حاملہ ہونے کی خبروں کو غلط قرار دیا۔

انہوں نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ سدھو موسے والا کے مداحوں کے شکر گزار ہیں، ہماری فیملی کے بارے میں کئی افواہیں گردش کر رہی ہیں جن پر آپ یقین نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جو بھی خبر ہوگی اسے آپ لوگوں کے ساتھ ضرور شیئر کیا جائے گا۔

29 مئی 2022 کو 28 سالہ سدھو موسے والا کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔ اسی سال انہوں نے کانگریس کے ٹکٹپر پنجاب اسمبلی کا الیکشن رہا تھا لیکن ناکام رہے تھے۔

سدھو موسے والا نے گلوکاری کے کیریئر میں کافی شہرت حاصل کی تھی، وہ اپنے گانے خود ترتیب دینے اور تیار کرنے کیلیے جانے جاتے تھے۔ گلوکار کی چونکا دینے والی موت کے ان کے کئی گانے ریلیز کیے گئے جنہوں نے لاکھوں ویوز حاصل کیے۔

سال 2017 میں سدھو موسے والا نے اپنے پہلے گانے ’جی ویگن‘ کے ساتھ میوزک انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور کامیاب البمز سیریز کے ساتھ تیزی سے مقبولیت حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں