تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سدھو موسے والا کا آخری گانا یوٹیوب سے ہٹادیا گیا

چندی گڑھ: بھارتی حکومت کی شکایت پر یوٹیوب نے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کا آخری گانا SYL بھارت میں یوٹیوب سے ہٹادیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے آخری گانے جس میں انہوں نے پنجاب میں پانی کے مسئلے کو اجاگر کیا تھا کو یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم سے ہٹادیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلوکار کے گانے کو بھارتی حکومت کی شکایت پر کنٹری ڈومین سے ہٹایا گیا ہے، یعنی سدھو کا یہ گانا بھارت میں دستیاب نہیں ہے تاہم پاکستان سمیت دیگر ممالک میں سدھو موسے والا کا آخری گانا یوٹیوب پر موجود ہے۔

رپورٹ میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا جوکہ سدھو موسے والا کے آخری گانے کا لنک تھا جس پر لکھا تھا کہ حکومت کی جانب سے کی گئی شکایت پر یہ ویڈیو اس ملک میں دستیاب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سدھو موسےوالا کا آخری گانا 23 جون کو ریلیز کیا گیا تھا، گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ہے اور صرف چار روز کے دوران اب تک 27 ملین سے زائد افراد اس گانے کو یوٹیوب پر سُن چکے ہیں۔

اس گانے کو خود سدھو موسےوالا نے خود لکھا، کمپوز کیا اور گایا تھا، جیسے ہی یہ گانا ریلیز ہوا تو مداح جذباتی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -