اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

قتل کے بعد سدھو موسے والا کا آخری گانا ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کا آخری گانا ان کی ناگہانی موت کے بعد ریلیز کردیا گیا جسے ریلیز ہوتے ہی لاکھوں افراد نے دیکھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کا نیا گانا ایس وائی ایل جمعرات کے دن یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا، گانے میں سدھو موسے والا پنجابیوں کے ساتھ ہونے والی پانی کے معاملے پر ناانصافی اور سکھ قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے احتجاج کر رہے ہیں۔

سدھو موسے والا کو رواں برس 29 مئی کو قتل کیا گیا تھا اور یہ گانا ان کے قتل کے بعد ریلیز کیا گیا ہے، اس گانے کو ریلیز ہونے کے پہلے ایک گھنٹے میں ہی 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

گانے کے ٹائٹل ایس وائی ایل کا مطلب ستلج یمنا لنک نہر کا معاملہ ہے جس پر انڈین پنجاب کے لوگ اپنا حق مانگتے ہیں۔

گانے کی ویڈیو میں خالصتان تحریک کے مشہور لیڈر جرنیل سنگھ بھنڈرانوالا اور پنجابیوں کے لیے پانی کے حقوق کی خاطر لڑنے اور جان قربان کرنے والے سکھ لیڈر بلویندر سنگھ جٹانا کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

ستلج یمنا لنک کینال پروجیکٹ کا مقصد پنجاب کے پانی کو پنجاب کے بجائے دوسری طرف پھیرنا تھا، اس منصوبے کے خلاف پنجاب میں خالصتان تحریک کی ایک جماعت ببر خالصہ کے رکن بلویندر سنگھ جٹانا اور اس کے ساتھیوں نے خوب مزاحمت کی تھی۔

گانے میں بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی، جنرل ڈائر اور آپریشن بلیو سٹار کے بعد خالصتانی حریت پسندوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے انڈین آرمی چیف آرون شرھدر ویدیا کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

سدھو موسے والا کے نئے گانے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اور یوٹیوب پر ان کے مداح انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

ایک ٹویٹر صارف نے لکلھا کہ ایس وائی ایل گانا سدھو موسے والا کی دلیری دکھاتا ہے کہ کانگریس سے ہونے کے باوجود انہوں نے ایس ایل وائی کینال کے بارے میں گانا بنانے کی ہمت کی۔

ایک اور صارف نے کہا کہ اگر آج سدھو موسے والا زندہ ہوتے تو انہیں حکومت کے خلاف سچائی کہنے پر جیل میں قید کردیا جاتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں