منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر دھماکا، امن کی حمایت سدھو کو مہنگی پڑی گئی، ٹی وی شو سے علیحدہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: پلوامہ حملے کے بعد امن کی حمایت سدھو کو مہنگی پڑی گئی، ٹی وی چینل انتظامیہ نے شو سے علیحدہ کر دیا.

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے حسب روایت پاکستان کے خلاف محاذ کھول لیا اور تنقید شروع کر دی.

البتہ سابق کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے ذمے داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دشنام طرازی کی مذمت کی۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی ملک، شدت پسندوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کوئی ذات نہیں ہوتی۔

نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں نے ان پر غداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ معافی مانگیں، بیان کے بعد انھیں کپل شرما شو سے بھی علیحدہ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بابا نانک دربار کو ورثے کا درجہ دیا جانا چاہیے: نوجوت سدھو کا وزیرِ اعظم عمران خان کو خط

سدھو نے یہ بھی کہا تھا کہ چند لوگوں کی وجہ سے کسی ملک کو یا کسی ایک شخص کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 46 فوجی ہلاک ہو ئے۔

خیال رہے کہ سدھو کو پاکستان نواز سیاست داں کی شہرت حاصل ہے، وہ وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان بھی آئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں