اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سڈنی : پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے آج سڈنی میں ہوگا۔ میچ گرین شرٹس کے لئے فائنل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آخری دو میچز میں ٹیم سے امیدیں لگالیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا جب کہ سڈنی میں کھیلا جانے والا میچ گرین شرٹس کے لئے فائنل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجکر 20 منٹ پر دونوں ٹیمیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی، پرتھ میں پاکستان نے برتری کا موقع ہاتھ سے گنوادیا تھا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے امید نہیں چھوڑی۔ ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کے لئے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ آخری دو میچ کے گراؤنڈز پاکستان ٹیم کو سوٹ کرتے ہیں۔ امید ہے نتائج توقعات کے مطابق ہوں گے۔

- Advertisement -

ون ڈے میں اسد شفیق کی فارم مینجمنٹ کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ سڈنی میں پاکستان ٹیم کے پاس ہار کا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ ٹیم کو خسارے سے نکلنے کے لئے غیر مستقل مزاج بیٹنگ اور ناقص فیلڈنگ کے مسائل پر قابو پانا ہوگا۔

سیریز بچانے کے لئے جیت ضروری ہوگی۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں آخری کامیابی بیس سال قبل حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیمیں اب دوہزار دس کے بعد اس گراؤنڈ میں ایکشن میں ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں