تازہ ترین

وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں بینچ پر اعتراضات اٹھا دئیے

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آڈیولیکس کمیشن کیس...

عمران خان نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوادیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

’آئندہ میں صرف حجاب میں کام کروں گی‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سدرہ بتول نے مداحوں کو ڈراموں میں نظر نہ آنے کی وجہ بتادی۔

گزشتہ روز اداکارہ سدرہ بتول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا اس دوران صارف کا سدرہ بتول سے پوچھنا تھا کہ آپ نے ڈراموں میں کام کرنا بالکل چھوڑ دیا ہے۔

جس کا جواب دیتے ہوئے سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’نہیں، اب سے بس میں اللّٰہ کے لیے کام کروں گی، اگر کوئی ایسا ڈرامہ بنتا ہے جو کہ اسلام سے متعلق ہو تو میں ضرور کروں گی۔‘

ایک صارف کا پوچھنا تھا کہ اچانک آپ کی زندگی میں اتنا بڑا بدلاؤ کیسے آیا؟ ابھی حال ہی میں تو آپ فوٹو شوٹ کر رہی تھیں۔

اس سوال کے جواب میں سدرہ بتول کا کہنا تھا کہ آپ کی زندگی میں تبدیلی کسی بھی لمحے آ سکتی ہے، آئندہ میں صرف حجاب میں کام کروں گی، کون کہتا ہے کہ حجاب میں کام نہیں کیا جا سکتا۔

سدرہ بتول نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیاسدرہ بتول نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا

اس دوران سدرہ بتول نے اور بھی مداحوں کے کئی سوالوں کے جواب دیے۔

واضح رہے کہ سدرہ بتول عرصہ دراز سے ٹی وی اسکرین سے دور ہیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا سے بغیر حجاب کی تصویریں بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

Comments