بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ویمنز ورلڈکپ: پاکستانی وکٹ کیپر کے شاندار کیچ کا چرچا

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی وکٹ کیپر سدرہ نواز کے شاندار کیچ پر آئی سی سی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کا اہم ترین میچ کھیلا گیا، جہاں قومی ٹیم فتح تو نہ حاصل کرسکی مگر قومی ٹیم کی وکٹ کیپر سدرہ نواز نے دل جیت لئے۔

سدرہ نواز نے دانایا بیگ کی گیند پر برق رفتاری کے ساتھ پروٹیز بیٹر تیزمین برٹز کا شاندار کیچ تھاما تو گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں نے دل کھول کر ان کی اس کاوش کو سراہا۔

آئی سی سی بھی پاکستانی وکٹ کیپر کے اس شاندار کیچ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا اور اپنے آفیشل فیس بک اکاؤئٹ پر حیرت انگیز کیچ کی ویڈیو شیئر کی، انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کیپشن میں لکھا کہ ‘ ذرا اس دلیرانہ کیچ کو دیکھیں۔

واضح رہے کہ اس میچ میں جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست سے دو چار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں