تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم کامیابی، جدید اسمارٹ لینسس متعارف کرانے کی تیاری

کیلی فورنیا: اسمارٹ فون، گھڑی اور گیجٹ کے بعد اب اسمارٹ لینسس متعارف کرائے جائیں گے، ماہرین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں اسے بڑی کامیابی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جس طرح دنیا بھر میں ٹیکنالوجی اپنی ترقی کے منازل طے کررہی ہے ویسے ہی نئی نئی ایجادات سے بھی شہری مستفید ہورہے ہیں۔ اسمارٹ لینسس کے ممکنہ ایجاد نے جہاں تمام لوگوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کیا ہے وہیں یہ لینسس کمزور بینائی کے حامل افراد کے لیے بھی مفید ثابت ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا کی ٹیکنالوجی کمپنی اسمارٹ لینسس کے پروجیکٹ پر کام کررہی ہے، ممکن ہے جلد اس منصوبے کی تکمیل ہوگی اور فروخت کے لیے مارکیٹوں میں متعارف کرائے جائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان لینسس کو آنکھوں میں لگانے کے بعد منظر ہوبہو اسمارٹ فون کی طرح سامنے آجائے گا، جس میں بہت سارے مینیو اور فنکشنز کے آپشن بھی دیے جائیں گے۔ مذکورہ اسمارٹ لینسس کمزور بینائی کے افراد کے لیے بھی معاون ثابت ہوں گے جو قریب موجود اشیاء کو سینس کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

البتہ مذکورہ پروجیکٹ پر کام جاری ہے، اور یہ بات واضح نہیں کی گئی کہ کب تک اسے متعارف کرایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -