جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پنجاب پولیس بھرتی اسکینڈل میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب پولیس بھرتی اسکینڈل میں اہم پیش رفت، اینٹی کرپشن نے کینڈیٹ ٹیسٹنگ سروس کے ‏آپریشنل منیجرکو گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم امجد جاوید نے ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات کئے ہیں، ‏ملزم نے بتایا کہ جھنگ، چنیوٹ میں نوکری کےخواہشمندوں سےکروڑوں روپے لئے، لاہور:3سے ‏‏4لاکھ روپے میں کانسٹیبل کےپیپرکی بکنگ ہوتی رہی۔

ملزم امجد جاوید کے مطابق چنیوٹ میں 50سے زائد امیدواروں سے رقوم بٹوری، میں نے فرنٹ مین ‏اصغر نامی شخص کے ذریعےساری ڈیلنگ کی، اصغر محکمہ موسمیات کاملازم ،چنیوٹ کے علاقے ‏لالیاں کارہائشی ہے، میں کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل ،ڈرائیورزکی بھرتی کاانچارج تھا۔

ملزم نے کہا کہ امتحانی مراکز کا تعین، پیپرسیٹنگ، پیپرمارکنگ، نتیجہ کمپائلنگ ذمہ داری تھی، ‏چنیوٹ پولیس میں 143اسامیوں پر1169 امیدواروں نے فزیکل ٹیسٹ پاس کیا، تحریری امتحان کے ‏‏2دن بعدپیسےدینےوالےامیدواران کے پرچے دوبارہ مکمل کئےگئے، امیدواران کوپرچہ خالی چھوڑنے ‏کا کہتے اور بعد میں مکمل کرالیتے۔

اینٹی کرپشن نے ملزم کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں