اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ایف آئی اے نے گواہان کے بیانات کی کاپیاں عدالت میں جمع کروا دی ہیں۔

ایف آئی کی جانب سے لاہور اسپیشل سینٹرل کورٹ میں شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں بینکرز کے بیانات کی کاپیاں جمع کرائی گئی ہیں، اس سے قبل عدالت نے حکم دیا تھا کہ تین روز میں بیانات کی کاپیاں جمع کروائی جائیں۔

شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے گزشتہ سماعت پر اپنے دلائل میں استدعا کی تھی کہ ایف آئی اے بینکرز کے بیانات کی کاپیاں نہیں دے رہا ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔

تین ملزموں کے وکلا نے بیانات کی کاپیاں عدالت سے وصول کر لیں تاہم عدالت نے اس پر استفسار کیا کہ ملزمان کے وکلا تحریری طور پر بتائیں کہ وہ اگلی سماعت سے قبل وکالت نامہ کب جمع کروائیں گے ۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کیخلاف چالان جمع کرا رکھا ہے تاحال 14 ملزمان کے وکلا نے ٹرائل میں وکالت نامہ جمع نہیں کروایا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں