منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ڈاکٹر سلیم کی پراسرار موت کے واقعے میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں ڈاکٹر سلیم محب کی پر اسرار موت کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملتان کے علاقے سخی سلطان کالونی میں گھر سے ملنے والی ڈاکٹر سلیم محب کی پراسرار موت کے واقعے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

ڈاکٹر سلیم کی پمپ سے بوتلوں میں پیٹرول خریدنے کی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں انہیں پمپ سے تین بوتلوں میں پیٹرول خریدتے دیکھا گیا۔

- Advertisement -

ڈاکٹر سلیم محب 29 جنوری کو اپنی گاڑی میں پیٹرول پمپ پر 6 منٹ تک رکے، وہ 29 جنوری کو 10 بجکر 51 منٹ پر گھر میں داخل ہوئے تھے۔

پولیس تحقیقات کے مطابق گھریلو معاملات پر ڈاکٹر نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ڈاکٹرز کی موت گھریلو جھگڑے کے محرکات کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر سلیم کی پراسرار موت، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملتان کے علاقے سخی سلطان کالونی میں ڈاکٹر سلیم محب کی مسخ شدہ لاش گھر سے برآمد ہوئی تھی، پولیس خودکشی اور قتل دونوں پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے.

دوسری جانب ملتان نشتر اسپتال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سلیم کی موت جلنے اور دم گھٹنے سے ہوئی، ان کی باڈی مکمل طور پر اکڑی ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کے پیٹ کے نیچے کا حصہ، ٹانگوں کا بالائی حصہ زیادہ جلا ہوا تھا جبکہ ان کا کورنا ٹیسٹ بھی منفی تھا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر کے خاندان میں موت کا یہ تیسرا واقعہ ہے، گزشتہ دنوں ڈاکٹر سلیم کے بھائی ڈاکٹر اظہر حسین نے مبینہ طور پر بیٹی علیزہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں