اسلام آباد: روس سے کم قیمت پر تیل اور ایل این جی خریدنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور روس کے وزارت توانائی حکام کے درمیان آن لائن اجلاس ہوا جس میں روس سے کم قیمت پر تیل کی خریداری کے اُمور پر بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان روسی تیل خریدنے کے سلسلے میں شپنگ اور انشورنس کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
- Advertisement -
ذرائع کے مطابق تیل کی درآمد کے لیے مالی انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی، طے ہوا کہ روسی وزیر توانائی 19 جنوری کو پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران تیل کی خریداری سے متعلق اُمور زیرِ غور آئیں گے۔