اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ فوج تعیناتی کے بعد قومی سطح پرایس او پیز کی اوسط تعمیل دگنی ہوگئی ، عید تک ایس او پیزکی تعمیل کی سطح کوبرقراررکھنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فوج تعیناتی کےبعدایس اوپی پرعمل درآمد میں نمایاں بہتری آئی ہے ، قومی سطح پرایس او پیزکی اوسط تعمیل دگنی ہوئی ہے، قومی سطح پرایس او پیز کی تعمیل 25اپریل کو 34 فیصد تھی اور 3مئی کو قومی سطح پر ایس او پیز کی تعمیل 68 فیصد ہوگئی۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ عید تک ایس او پیزکی تعمیل کی سطح کوبرقراررکھنے کی ضرورت ہے، فوج کی تعیناتی اور مضبوط نفاذکےاقدامات سےایس او پیزمیں بہتری آئی۔
Significant improvement seen in SOP compliance since the stronger enforcement measures including military deployment took place. National average compliance has doubled from 34% on 25th apr to 68% on 3rd may. Need to sustain and build on this compliance level specially till eid. pic.twitter.com/lf1Flz0LRT
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 4, 2021
خیال رہے ملک کے مختلف شہروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پاک فوج ،رینجرز ،اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا فلیگ مارچ جاری ہے اور شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔
یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج تعینات کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ فوج انتظامیہ سے مل کر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے گی۔